کراچی کے میٹرو سپراسٹورکے عملے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اسٹورکو بند کردیا گیا۔
پاکستان میں یہ کورونا وائرس کی وجہ سے بند ہونے والا پہلا سپراسٹور ہے جو کراچی میں یونیورسٹی روڈ پرواقع ہے۔
اسٹور کی انتظامیہ نے اسے بند کرنےکا نوٹس گیٹ پرلگا دیا ہے جس کے مطابق اسٹور کو تاحکم ثانی بند کیا گیا ہے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سفاری سپراسٹورکے تمام ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کرائے جا رہے ہیں۔
سپراسٹورکے ایک اہلکار کا کہنا تھاکہ اسٹورخود بند کیا ہے تاکہ خریداروں کی حفاظت ہو،عملے کے 90 ارکان کے کورونا ٹیسٹ کر کیے گئے اورسپراسٹورمیں فیومیگیشن کا عمل جاری ہے۔