تحریک لبیک پاکستان پر پابندی اور ملک بھر میں ہونے والے پرتشدد واقعات کے مسئلے کو ایوان میں زیر بحث لایا جائے، رہنما جماعت اسلامی
تحریک لبیک پاکستان پر پابندی اور ملک بھر میں ہونے والے پرتشدد واقعات کے مسئلے کو ایوان میں زیر بحث لایا جائے، رہنما جماعت اسلامی

ایم ایم اے کے رکن سندھ اسمبلی کرونا کا شکار

کورونا نے ایک اور رکن سندھ اسمبلی کو شکار بنالیا ہے اور اب ایم ایم اے کے واحد رکن عبدالرشید میں اس کی تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ اسمبلی کے رکن اسمبلی عبدالرشید کورونا کا شکار ہوگئے ہیں، جس کی انہوں نے خود تصدیق کی ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنا وڈیو پیغام بھی جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کورونا کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کورونا کی تصدیق کے بعد وہ اپنے گھر میں آئسولیشن میں ہیں۔

عبدالرشید نے گزشتہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کے گڑھ لیاری سے متحدہ مجلس عمل کے ٹکٹ پر حصہ لیا تھا اور کامیاب ہوئے تھے۔ وہ جماعت اسلامی کے سرکردہ کارکن اور علاقے کے مسائل کے حل کے لیے انتہائی فعال کردار ادا کرتے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پیپلز پارٹی کے رکن اور صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی بھی کورونا کا شکار ہوچکے ہیں تاہم بروقت تشخیص اور حفاظتی اقدامات کے نتیجے میں وہ صحتیاب ہوچکے ہیں۔