ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہاہے کہ امن معاہدے پر عملدرآمد میں کابل انتظامیہ رکاوٹ ہے، امن معاہدے کے تحت 10 دن کے اندر قیدیوں کا تبادلہ ہونا تھا۔
ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہاکہ کابل انتظامیہ پہلے دن سے قیدیوں کے تبادلے میںرکاوٹیں کھڑی کررہی ہے ،قیدیوں کے تبادلے سے بین الافغان مذاکرات کی راہ ہموارہونا تھی ،مذاکرات شروع ہو جاتے تو اب تک امن سمیت بڑے مسائل پر پیشرفت ہو جاتی ،انہوں نے کہاکہ امریکا نیٹواوران کے اتحادی بھی امن معاہدے پرعمل میں ناکام ہو گئے۔