ویسٹ انڈین آل راؤنڈر کرس گیل نے سی پی ایل ٹیم جمیکا تلاواز سے باہر کیے جانے کا ذمہ دار رام نریش سروان کو سمجھتے ہوئے انھیں کورونا وائرس سے بھی بدتر قرار دے دیا، انھوں نے اپنے یوٹیوب چینل پرغم و غصے سے بھری 3 ویڈیوز جاری کیں۔
اس سیزن میں گیل کو رام نریش سروان کی آبائی ٹیم جمیکا نے فارغ کردیا تھا جس کی وجہ سے انھیں سینٹ لوشیا زوکس میں جانا پڑا جہاں پر وہ ڈیرن سیمی کی قیادت میں کھیلیں گے۔
کرس گیل نے کہا کہ سروان تم کورونا وائرس سے بھی بدتر ہو، تلاواز سے میری رخصتی میں تم نے اہم کردار ادا کیا، میری برتھ ڈے پارٹی میں کتنی بڑی تقریرکی تھی.
سروان تم ایک سانپ ہو، تم جانتے ہو کہ تمھیں کیریبیئنز میں زیادہ پسند نہیں کیا جاتا، سب کو معلوم ہے کہ تم خود کو فرشتہ ظاہر کرتے ہو مگرحقیقت میں شیطان ہو، تم زہریلے ہو۔