دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لینے والے خطرناک کورونا وائرس سے برطانیہ میں ایک اور پاکستانی ڈاکٹر جاں بحق ہو گیا۔برطانیہ میں مقیم 45 سالہ پاکستانی ڈاکٹرناصر خان کنسلٹنگ میڈیسن تھے اور کورونا وائرس کے باعث بولٹن اسپتال میں دو ہفتے سے وینٹی لیٹر پر تھے۔
برطانیہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ ہونے والے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 61 ہزار تک جا پہنچی ہے جب کہ وائرس سے اب تک 21 ہزار678 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔