پی آئی اے نے ایسوسی ایشنزکے ساتھ تمام ورکنگ معاہدے منسوخ کردیے،پالپا، ساسا، سیپ ،آٹاپ اورپکا کی مینجمنٹ سے بارگیننگ کی غیر قانونی حیثیت ختم ہو گئی۔
صرف ریفرنڈم سے جیتی یونین بحیثیت سی بی اے آئینی حیثیت میں رہ کر کام کرسکے گی،ایسوسی ایشنز نے بغیر کسی آئینی حیثیت کے انتظامیہ سے اپنے اپنے جائز و ناجائز مطالبات منوانے کیلیے فشاری گروہ بنائے ہوئے تھے۔
پی آئی اے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پی آئی اے میں دیگر اداروں کے برعکس گروہوں کی تعداد زیادہ تھی جو انتظامیہ کے متوازی نظام چلا رہے تھے،ایسوسی ایشنزذاتی و سیاسی مفادات کی وجہ سے اصلاحات کے عمل میں سب سے بڑی رکاوٹ تھیں۔
نوٹیفکیشن کامقصدشدید بحران کا شکار پی آئی اے میں اصلاحات کے عمل میں تیزی لاناہے، نوٹیفکیشن کامقصد انتظامیہ کی رٹ بحال کرنا ہے۔
پی آئی اے ترجمان کے مطابق نوٹیفکیشن کے مطابق ملازمین کی تنخواہوں، الاونسز،مراعات میں کسی قسم کا ردوبدل نہیں کیا گیا،گزشتہ روزحکومت نے پی آئی اے کےتمام شعبوں کولازمی سروس کا حصہ قرار دیتے ہوئی لازمی سروس ایکٹ لاگو کردیا تھا۔
پی آئی اے ترجمان کے مطابق ملازمین کی تنخواہ ومراعات، تبادلے میں اب ایسوسی ایشنزکا کوئی کردار نہیں ہوگا،ملازمین کا ڈیوٹی سے انکار یا تبدیلی اور دیگر امور میں بھی اب ایسوسی ایشنزکا کوئی کردار نہیں ہوگا۔