پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 391 ہو گئی جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 17ہزار439تک پہنچ گئی جبکہ 4388 مریض صحت یاب ہوچکے۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کرونا کے مزید 966 کیسزاور30 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔پنجاب میں کورونا کے اب تک سب سے زیادہ 6 ہزار340 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سندھ 6 ہزار675، خیبرپختونخوا 2627، بلوچستان1049، اسلام آباد 343، آزاد کشمیر 66 اورگلگت بلتستان میں 333 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے 4 ہزار388 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سےسب سے زیادہ 146 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 118، پنجاب میں 106، بلوچستان 14، اسلام آباد 04 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3 افراد جاں بحق ہوئے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک بھر میں 8 ہزار249 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ کل 1لاکھ 85 ہزار515 ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔