کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں امریکہ کا پہلا نمبر ہے۔فائل فوٹو
کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں امریکہ کا پہلا نمبر ہے۔فائل فوٹو

کورونا وائرس۔دنیا بھر میں اموات 2 لاکھ 45 ہزار سے تجاوز

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 50 ہزار سے بڑھ گئی جبکہ 36 لاکھ افراد سے زائد متاثرہوگئے۔

دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد میں سے 10لاکھ 65ہزار سے زائد افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

امریکہ میں کورنا وائرس سے مزید 1324افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد امریکہ میں اموات کی تعداد 68 ہزار سے تجاوزکرگئی ہے۔

امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد11لاکھ 95 ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ  73 ہزار737 سے زائد ہوگئی۔

برطانیہ میں کورونا سے مزید 419 افراد کی موت کے بعد اب تک مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار سے تجاوزکرگئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 82 ہزار سے زائد ہے۔

اسپین میں بھی گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 281 افراد کی اموات کے بعد اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 25 ہزار100 ہوگئی اور متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 45 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس نے مزید 323 افراد کی جان لے لی جہاں اب تک ہونے والی اموات 28 ہزارسے بڑھ گئیں۔ اٹلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ9 ہزار سے زائد ہے۔

فرانس میں بھی کورونا نے مزید 427 افراد کی جان لے لی۔ فرانس میں مرنے والوں کی تعداد 25 ہزار376 ہو گئی اور متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 68 ہزار سے تجاوزکرگئی۔

جرمنی میں بھی کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 6 ہزار400 سے بڑھ گئی ہے جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد1لاکھ 61 ہزار سے تجاوزکرگئی ہے۔

ترکی میں بھی کورونا کے وارجاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 92 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 3 ہزار سے تجاوزکرگئی۔

ایران میں کورونا سے اب تک 95 ہزار640 افراد متاثر ہوئے اورہلاکتوں کی تعداد6 ہزار97 سے بڑھ گئی ہے۔