کراچی میں 4 روزہ ہیٹ ویو کا آج پہلا روز ہے جبکہ پارہ 43 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں شمال مغربی ریگستانی علاقوں سےگرم اور خشک ہوائیں چل رہی ہیں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ دن بھر موسم گرم اور خُشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 27.9 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا ہے جبکہ آج درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جو آئندہ چند روز میں 43 ڈگری کو بھی چھو سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے کراچی کے 5 سے 8 مئی تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔