سپریم کونسل آف ٹریڈرزنے ایک بارپھر کاروبارکھولنے کی تاریخ دیدی۔سپریم کونسل آف ٹریڈرزکا کہنا ہے کہ 15 رمضان المبارک سے کاروبارکھول دیں گے اورساری تنظیموں کے اتفاق سے کاروبارکھولنے کا اعلان کیا ہے۔
اس موقع پر تاجر رہنما شرجیل گوپلانی کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر ناصرشاہ نے فون پر3 دن میں طے کردہ ضابطہ کارکے تحت کاروبارکھولنے کی بات کی ہے۔قبل ازیں خبریں سامنے آئی تھیں کہ سندھ حکومت عید شاپنگ کیلیے 15 رمضان کے بعد لاک ڈائون مزید نرم کرے گی۔