وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں آج کورونا وائرس سے 14 افراد جاں بحق ہوئے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا سے متعلق بریفنگ میں بتایا کہ سندھ میں آج کورونا کے 453 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ صوبے میں اموات کی تعداد 171 ہو گئی۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں اب تک کورونا کے 76 ہزار 78 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ صوبے میں کیسز کی تعداد 9 ہزار سے تجاوزکرگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 89مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جن میں سے 14 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ضلع وسطی کراچی میں 91، جنوبی ایک اور شرقی میں 69 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ ملیر اور کورنگی میں 33 اور ضلع غربی میں 28 مزید کورنا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ میں 35، خیرپور میں 16 اور سکھر میں 12 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ حیدرآباد میں 9، کشمور میں 8 اور سانگھڑ میں 3 مزید کیسز رپورٹ ہوئے۔