افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایک اسپتال میں دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں 8 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق دارالحکومت کابل کے ایک اسپتال پر مسلح افراد نے حملہ کردیا، حملہ آوراسپتال کے عقب میں واقع گیسٹ ہاؤس میں داخل ہونا چاہتے تھے تاہم ناکامی کی صورت میں بارودی مواد کو دھماکے سے اُڑا کر اندھا دھند فائرنگ کردی۔
حملہ آوروں کی فائرنگ سے سیکیورٹی اہلکار سمیت 8 سے زائد افراد ہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے،۔ ہلاک ہونے والوں میں 3 خواتین اورایک بچہ بھی شامل ہے۔80 سے زائد خواتین اور بچوں کواسپاتال سے بحفاظت نکال لیا گیا حملہ آوروں فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ کسی گروپ نے حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کابل میں 7 زوردار دھماکے سنے گئے تھے جن میں سے ایک دھماکا فوجی قافلے پرکیا گیا تھا جبکہ لغمان میں ہونے والی ایک جھڑپ میں بھی درجنوں اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔