سندھ میں کورونا کیسزکی تعداد12 ہزار670ہوگئی ہے جبکہ218 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ان کے صوبے میں 593نئے کیسز اور18 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
کراچی میں 412نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور شہر میں کورونا کےمریضوں کی مجموعی تعداد9ہزار494 ہوگئی ہے۔
ضلع جنوبی124، ضلع شرقی92 اور وسطی میں63نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کورنگی51، ضلع غربی45اورملیرمیں37مزیدکیسز سامنے آئے ہیں۔
سندھ کے ضلع جیکب آباد میں41، حیدرآباد24، گھوٹکی22 اورسکھرمیں9نئے کیسزسامنے آئے ہیں۔ ٹنڈوالہٰ یار4، لاڑکانہ3، ٹنڈومحمدخان اورخیرپورمیں دودومزیدمثبت کیسزآئے۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ صونہ سندھ میں82مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور27 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ گزشتہ24 گھنٹوں میں کل4064 ٹیسٹ ہوئے۔ 4064ٹیسٹ میں 593 مثبت آئے۔
اب تک سندھ میں99117 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے12610 مثبت آئے۔ اس وقت10163 میں مریض زیرعلاج ہیں۔
مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ روزلاک ڈاوَن کی ایس او پیز پرکسی نے عمل نہیں کیا۔ ایسا طریقہ کار نہ اپنایا جائے کہ حکومت کو دوبارہ سختی کرنا پڑے۔