افغانستان کے شہرغزنی میں طالبان نے افغان انٹیلی جنس ایجنسی این ڈی ایس کی عمارت کو دھماکے سے اڑا دیا، خودکش دھماکے میں 7 افراد ہلاک اور40سے زائد زخمی ہو گئے۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اورعلاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے شہرغزنی میں خود کش دھماکے میں7افراد ہلاک اور40سے زائد زخمی ہو گئے،حملے میں افغان نیشنل سیکیورٹی فورسز کی عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اورعلاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں،لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ 2 کلومیٹرکے علاقے میں مکانات اورکھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم شہری محفوظ رہے۔طالبان عسکریت پسندوں نے واقعے کے فورا بعد حملے کی ذمے داری قبول کرلی۔
افغان میڈیا کے مطابق گزشتہ روز افغان صوبوں پکتیکا اور پکتیا میں افغان فورسز نے طالبان پر فضائی حملہ کیا جس میں طالبان کے 35 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہو گئے۔
اس سے قبل افغانستان کے صدر اشرف غنی نے افغان فورسز کو احکامات دیے تھے کہ وہ اپنا دفاع کرنے کے بجائے جارحانہ کارروائیاں تیز کردیں۔