فائدہ اٹھانے والوں مٰن ” لل وین“ ، کوڈیک بلیک ، ایلیٹ بروڈی اورکل پٹرک شامل ہیں ۔فائل فوٹو
فائدہ اٹھانے والوں مٰن ” لل وین“ ، کوڈیک بلیک ، ایلیٹ بروڈی اورکل پٹرک شامل ہیں ۔فائل فوٹو

امریکی صدرنے عالمی ادارہ صحت کی فنڈنگ بند کرنے کی دھمکی دیدی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کی فنڈنگ مستقل بنیادوں پر بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کو لکھے گئے خط مٰیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کورونا کے خلاف30 دنوں میں کوئی بہترلائحہ عمل نہ بنایا تو امریکا نہ صرف ہمیشہ ہمیشہ  کیلیے اپنی فنڈنگ روک دے گا بلکہ وہ اس کا مزید رکن رہنے کے حوالے سے بھی دوبارہ جائزہ لے گا۔

https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1262577580718395393

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر ایدہانوم گیبریسوس کو خط لکھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ یہ بات واضح ہے کہ ڈبلیو ایچ او کے غلط اقدامات کے باعث کورونا وائرس پھیلا اورپوری دنیا اس کی قیمت ادا کررہی ہے لہذا اب ایک ہی راستہ ہے کہ عالمی ادارہ صحت اپنے آپ کو چین کے تسلط سے آزاد کرے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ اصلاحات کے لیے عالمی ادارہ صحت سے رابطہ میں ہے لہذا اب اس پرعمل تیزی سے ہونا چاہیے، ہم مزید وقت ضائع نہیں کرسکتے۔

صدر ٹرمپ گزشتہ ماہ عالمی ادارہ صحت کیلیے دینے والے فنڈز معطل کرچکے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ عالمی ادارہ کورونا وائرس کے حوالے سے چین کی غلط معلومات کو فروغ دے رہا ہے۔ دوسری جانب ڈبلیو ایچ او ٹرمپ کے ان الزامات کی تردید کرتا ہے۔

صدر ٹرمپ کہتے ہیں کہ اگرعالمی ادارہ صحت کورونا پر قابو پانے کے لیے اگلے 30 روز میں کوئی پختہ بہتری نہیں دکھاتا تو وہ عارضی طور پر روکی گئی اس کی فنڈنگ کو مستقل طورپرمنجمد کردیں گے۔ اس کے علاوہ امریکا مزید رکن کا بھی دوبارہ جائزہ لے گا۔

ٹرمپ نے اپنے خط میں کہا کہ آپ کی  اور آپ کے ادارے کی جانب سے وبا پر قابو پانے کے لیے ایک بار پھرغلط اقدام واضح ہے جس کی قیمت پوری دنیا کو بھگتنی پڑگئی ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کا اس صورتحال میں ادارے کے پاس ایک ہی راستہ ہے کہ وہ یہ ثابت کرے کہ وہ چین کی جانب سے آزاد ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خط میں مزید کہا کہ میری انتظامیہ پہلے ہی آپ سے اس پر بحث کرچکی ہے کہ ادارہ کس طرح بہتر کام کرسکتا ہے لیکن اس کے لیے تیز کام کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ہمارے پاس وقت ضائع کرنے کا وقت نہیں۔

گزشتہ دنوں ٹرمپ یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ وبا پرقابو پانے کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت کی کارکردگی افسوسناک رہی ہے۔