سندھ ہائیکورٹ نے نجی ٹی وی کے اینکر پرسن مرید عباس قتل کیس کے اہم ملزم عادل زمان کو ضمانت پر رہا کر دیا۔
عدالت نے اینکر مرید عباس قتل کیس کے اہم ملزم عادل زمان کی درخواست منظورکرتے ہوئے ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
دوسری جانب وکیل مدعی کا کہنا ہے کہ عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت پر تفصیلی فیصلہ جاری نہیں کیا، سندھ ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ ملنے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔واضح رہے کہ سیشن کورٹ عادل زمان کی درخواست ضمانت پہلے ہی مسترد کر چکی ہے۔