ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء نے شوگرانکوائری کمیشن کی فرانزک رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کردی۔ واجد ضیا کی کابینہ اجلاس کو بریفنگ، رپورٹ جاری کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ہوگا۔
اس سے پہلے انکوائری کمیشن چینی سبسڈی کے معاملے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار،وفاقی وزیراسد عمراور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کمیشن کے سامنے پیش ہو چکے ہیں۔
انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے لیے 25 اپریل کی پہلی ڈیڈ لائن دی گئی تھی تاہم کمیشن کی استدعا پر کابینہ نے مدت میں توسیع کی، توسیع کے بعد رپورٹ مئی کے تیسرے ہفتے میں آنی تھی لیکن ایک بار پھرمزید مہلت مانگی گئی جس کے بعد انکوائری کمیشن کو جمعرات تک کی مہلت دی گئی تھی۔