ماہ شوال کا چاند دیکھنے کیلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بدھ 29 رمضان المبارک کو اسلام آباد میں ہوگا، اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخبیر آزاد کریں گے
ماہ شوال کا چاند دیکھنے کیلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بدھ 29 رمضان المبارک کو اسلام آباد میں ہوگا، اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخبیر آزاد کریں گے

سعودی عرب میں عیدالفطر24 مئی بروزاتوارہوگی

سعودی ماہرفلکیات نے دعویٰ کیا ہے کہ 29رمضان کومملکت میں شوال کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں اوراس بار30 روزے ہوں گے۔

ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ جمعہ کوچاند سورج غروب ہونے سے 13 منٹ پہلے ہی ڈوب جائے گا۔ سعودی عرب میں عیدالفطر24 مئی بروزاتوارکو ہوگی۔

دوسری جانب سعودی سپریم کورٹ کی 29 رمضان کو بھی شوال کا چاند دیکھنے کے لیے عوام سے اپیل کی ہے۔

فلکی حساب کے مطابق سعودی عرب میں انتیس رمضان کو سورج 293 درجے پر شام چھ بج کر 39 منٹ پرغروب ہوگا جب کہ چاند چھ بج کر26 منٹ پر یعنی غروب آفتاب سے 13 منٹ قبل افق سے غائب ہوجائے گا۔ 29 رمضان المبارک کو چاند مکہ معظمہ میں غروب آفتاب سے 10 منٹ قبل غروب ہوگا۔

ہفتے کے روز 30 رمضان المبارک کو سورج چھ بج کر چالیس منٹ پر غروب ہوگا جبکہ چاند سات بج کر 23 منٹ پر غروب ہوگا۔ اس طرح تیس رمضان المبارک کی شام کو شوال کا چاند غروب آفتاب کے بعد 43 منٹ تک افق پر دیکھا جاسکے گا۔