رکشہ ڈرائیور شاہد گاؤں کے بچے بچیوں کو لے کر شہر آرہاتھا۔فائل فوٹو
رکشہ ڈرائیور شاہد گاؤں کے بچے بچیوں کو لے کر شہر آرہاتھا۔فائل فوٹو

طیارہ حادثے کے54 افراد کی لاشیں ہسپتال لائی جا چکیں۔صوبائی وزیر صحت

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرعذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ طیارے حادثے میں 90سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جس میں سے54 افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کی جا چکی ہیں۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا کا کہنا ہے کہ جناح ہسپتال میں 35لاشیں لائی گئی ہیں، جناح ہسپتال کی تین ڈیڈ باڈیزکی شناخت کی گئی ہے، سول ہسپتال میں 19 ڈیڈ باڈیزلائی گئیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سب لاشیں ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ابھی باقی ڈیڈ باڈیزکی شناخت نہیں ہوسکی۔ دارالصحت میں خالد نام کا فرد زیرعلاج ہے۔ سول ہسپتال میں زبیر نامی شخص زیرعلاج ہے۔

انچارج جناح اسپتال کراچی ڈاکٹر سیمی جمالی نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے تاہم انہوں نے جاں بحق افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی۔

انچارج جناح اسپتال  کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کا عملہ اسپتال میں موجود ہے لیکن ہمیں پائلٹ کے نام ابھی تک نہیں بتائے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے خدشے کے پیش نظر تمام ایس او پیزپرعمل درآمد کیا جارہا ہے۔ ہمارے پاس تمام انتظامات موجود ہیں۔

ڈاکٹر سیمی جمالی نے کہا کہ زخمیوں کو بھی جناح اسپتال ہی لایا جائے گا اوراس حوالے سے تمام انتظامات مکمل ہیں۔