انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ٹیلی کانفرنس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے مستقبل کا فیصلہ نہ ہوسکا جس کا حتمی فیصلہ 10 جون کو کیا جائے گا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے صدر ششانک منوہرکی سربراہی میں ٹیلی کانفرنس ہوئی جس میں رکن ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی جو بے نتیجہ ختم ہوئی تاہم ایونٹ کے حوالے سے حتمی فیصلہ 10 جون تک موخرکردیا گیا ہے۔
تمام اسٹیک ہولڈرز کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کو مدنظر رکھ کر ممکنہ پلانز پر غور کریں گے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ رواں برس اکتوبر میں آسٹریلیا میں کھیلا جانا ہے لیکن کرونا وائرس کی وجہ سے ایونٹ کے انعقاد پر خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔