پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن(پسما) نے 15جون سے اسکولزکھولنے کا اعلان کر دیا۔
چیئرمین پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ شرف الزماں نے 15جون سے اسکولز کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکولز کھولنے کا فیصلہ اٹل ہے۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو احتیاطی تدابیر کے تحت شیڈول دے دیا ہے، ہم دو سے سے تین شفٹ میں اسکول لگانے کو تیار ہیں۔
اس سے قبل صدرآل پاکستان پرائیویٹ اسکولز کاشف مرزا حکومت سے اپیل کر چکے ہیں کہ سکولز ایس اوپیز کے تحت یکم جون سے کھولے جائیں، 15جولائی تک تعلیمی اداروں کو بند رکھنا تعلیم دشمنی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاو¿ن کے باعث 2کروڑ طلبا کے تعلیمی نقصان کا ازالہ ممکن نہیں،15جولائی تک 50تعلیمی ادارے بند اور 10لاکھ افراد بےروزگار ہوجائیں گے، ٹیچرز کی تنخواہیں فکس اور90 فیصد اسکول کی عمارتیں کرائے پر ہیں۔
اس صورتحال میں وزیر تعلیم سندھ سعید غنی بھی واضح کر چکے ہیں کافی عرصے سے اسکولز بند ہیں، فی الحال ہم اسکولز کھولنے کی پوزیشن میں نہیں۔