دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد 62لاکھ سے زائد ہوگئی ہے اور3 لاکھ 71ہزارافراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ27 لاکھ59 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
امریکہ میں24 گھنٹوں کے دوران مزید ایک ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں اور جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ پانچ ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ امریکہ میں 18لاکھ 16 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
برازیل امریکہ کے بعد چار لاکھ سے زائد کورونا کیسز والا دوسرا ملک بن گیا ہےجہاں کیسز کی تعداد 5لاکھ تک پہنچ گئی ہے جبکہ 28 ہزار849 سے زائد مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔
روس میں4لاکھ 5 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ چارہزار693 سے زائد اموات واقع ہوچکی ہیں۔
برطانیہ میں دو لاکھ 72 ہزار سے زائد کورونا وائرس کے مریض ہیں اور 38 ہزار تین سوسے زائد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو کردیا گیا ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے۔
اٹلی میں کورونا وبا سے مزید 92 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 33 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ دو لاکھ 32 ہزار 664 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔
فرانس میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 28 ہزار 7 سو سے بڑھ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 88 ہزار چھ سو سے زیادہ ہوگئی ہے۔
کورونا سے اسپین میں مزید 74 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 27 ہزار ایک سو25 ہوگئی ہے اور 2 لاکھ 86 ہزار تین سے زائد افراد متاثر ہیں۔
جرمنی میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہزار 600 سے تجاوزکرگئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 83 ہزار سے زائد ہے۔
ایران میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 7 ہزار734 سے بڑھ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 48 ہزار سے تجاوزکرگئی۔
ترکی میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 4 ہزار515 سے تجاوزکرگئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 63 ہزار سے بڑھ گئی۔
بھارت میں بھی کرونا تیزی سے پھیل رہا ہے، متاثرہ افراد کی تعداد182,230 تک پہنچ گئی اوردنیا بھر میں دسویں نمبر پرآگیا جبکہ ہلاکتوں کی تعداد5ہزار186سے تجاوزکرگئی۔