نیپال کی فوج  نےنارائن پور سرحد پرڈیرے ڈال دیے ہیں۔فائل فوٹو
نیپال کی فوج  نےنارائن پور سرحد پرڈیرے ڈال دیے ہیں۔فائل فوٹو

نیپال اور بھارت کی سرحد پر فائرنگ۔ایک بھارتی ہلاک، دو زخمی

نیپال اور بھارت کے درمیان سرحدی تنازع شدت اختیارکرگیا، نیپال پولیس نے اندھا دھند فائرنگ کرکے ایک  بھارتی کو ہلاک اور دو کوزخمی کر دیا۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد سرحد پر صورتحال کشیدہ ہے، دونوں طرف کے سیکیورٹی اہلکار سرحد پر چوکس کھڑے ہیں جبکہ نیپال کی فوج  نےنارائن پور سرحد پرڈیرے ڈال دیے ہیں۔

یہ واقعہ ضلع سونے برشا پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع لال بندی جانکی نگر بارڈر پر موہوبا گاؤں میں پیش آیا۔

میڈیا رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک بھارتی شہری شتروگھن رائے آج صبح نیپال کے ایک سرحدی گاؤں میں واقع اپنے سسرالیوں کے گھر جا رہا تھا جسے نیپالی پولیس نے روک لیا جس پر مذکورہ شخص نے نیپالی پولیس سے جھگڑا کیا جو سرحدی چوکی پرتعینات تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس اہلکاروں نے اس شخص کو زدوکوب کیا جس کے بعد آس پاس کے علاقوں سے دیہاتیوں نے چوکی پر پہنچ کرہنگامہ کھڑا کردیا جس کے بعد نیپالی پولیس نے فائرنگ کردی۔دیہاتیوں کے مطابق جائے وقوع سے 17 راؤنڈ ملے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مرنے والے نوجوان کی عمر25 سال ہے جبکہ زخمیوں کی شناخت اومیش رام  اوراوئے ٹھاکرکے نام سے ہوئی۔

نیپالی سیکیورٹی اہلکاروں نےایک شخص کو حراست میں لے لیا، ڈی جی ایس ایس بی کمار راجیش چندر نے بتایا کی نیپالی حکام سے سے بات چیت کر رہے ہیں کہ وہ اسے رہا کردیں،ایسے معامالات میں اضافہ نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے بتایاکہ کہ سب کچھ نیپال کےعلاقے میں ہوا بھارت کی طرف ایسا کچھ نہیں ہوا۔