صدر بشار الاسد کے مخالف دو امیدوار بھی تھے۔فائل فوٹو
صدر بشار الاسد کے مخالف دو امیدوار بھی تھے۔فائل فوٹو

شام کے صدر نے وزیراعظم عماد الخمیس کو عہدے سے ہٹا دیا

شام کے صدر بشارالاسد نے وزیراعظم عماد الخمیس کو عہدے سے ہٹا دیا اور ان کی جگہ نئے وزیراعظم کا بھی اعلان کردیا، وزیراعظم عماد خمیس کو ان کےعہدے سے برطرف کرکے آبی وسائل کے وزیرکو حسین عرنوس کو وزیراعظم کی اضافی ذمے داریاں سونپ دی ہیں۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق آئندہ ماہ نئے انتخابات تک موجودہ حکومت کام کرتی رہے گی ، یہ تبدیلی ایک ایسے وقت پرعمل میں لائی گئی جب شام کی کرنسی گررہی ہے اور ملک کو سخت معاشی مشکلات کا سامنا ہے ۔ گزشتہ کچھ دنوں سے شام کے جنوبی صوبے میں احتجاج بھی جاری ہے اور مظاہرین حکومت کے خاتمے کامطالبہ کررہے ہیں۔