دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے کورونا وائرس کے باعث سعودی حکومت نے رواں سال حج منسوخ کرنے پر سنجیدگی سے غور شروع کردیا ہے۔
گلف نیوز کے مطابق سعودی حکومت کورونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے کیسز کے باعث رواں سال حج منسوخ کرنے کے بارے میں سنجیدگی سے غور کررہی ہے، سعودی وارت حج و عمرہ کے سینئیر افسر کے مطابق معاملے کا انتہائی سنجیدگی اور باریک بینی سے جائزہ لیا جارہا ہے، اس کے علاوہ دیگر معاملات بھی دیکھے جارہے ہیں تاہم ایک ہفتے کے اندر فیصلہ کرلیا جائے گا۔
گلف نیوز کے مطابق حج منسوخ کرنے کے بارے میں غور سعودی عرب میں کورونا وائرس کے ایک لاکھ سے زائد کیسز سامنے آنے کے بعد کیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل سعودی حکومت نے کورونا وائرس وبا کی وجہ سے رواں برس حاجیوں کی تعداد کو نہایت مختصر ترین رکھنے کی تجویز بھی سامنے آئی تھی۔