سوشانت سنگھ راجپوت لاک ڈاؤن کے دوران اپنے گھر میں تنہا رہ رہے تھے۔فائل فوٹو
سوشانت سنگھ راجپوت لاک ڈاؤن کے دوران اپنے گھر میں تنہا رہ رہے تھے۔فائل فوٹو

بھارتی فلم’’ سرفراز‘‘ کا ہیرو دھوکا دے گیا

بالی وڈ کے اداکار سوشانت سنگھ راجپوت(سرفراز) نے خودکشی کرلی۔

بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کی لاش ان کے ممبئی کے علاقے بیندرا میں واقع گھر میں لٹکتی ہوئی پائی گئی ، اس وقت اداکار کے گھر پر ان کے کچھ دوست بھی موجود تھے ، سوشانت کے کمرے دروازہ توڑ کر جب ان کے دوست داخل ہوئے تو آگے ان کی لاش چھت سے لٹک رہی تھی ۔

کہا جارہا ہے کہ  34سالہ اداکارسوشانت سنگھ راجپوت کئی ہفتوں سے تناؤ میں تھے اورلاک ڈاؤن کے دوران اپنے گھر میں تنہا رہ رہے تھے۔

گھر میں کام کرنے والی ایک ملازمہ نے ان کی موت کے متعلق ممبئی پولیس کو اطلاع دی ۔ذرائع کے مطابق ششانت سنگھ راجپوت نے اپنے فلیٹ میں پھانسی لگاکر خودکشی کرنے والا انتہائی قدم اٹھایا ہے۔ممبئی پولیس اور فارنسک کی ٹیم موقع پر پہنچ کر جانچ کی ہے

بھارتی میڈیا کے مطابق 34 سالہ اداکار نے ممبئی میں اپنے گھر میں پھندا لگا کر خودکشی کی۔ سوشانت سنگھ نے فلم پی کے میں ’’سرفراز‘‘ نامی پاکستانی کا کردار ادا کیا تھا جو کسی کو دھوکہ نہیں دیتا۔

سوشانت سنگھ نے دھونی کی زندگی پر بننے والی فلم میں بھی ٹائٹل کردار ادا کیا تھا۔سوشانت سنگھ کی پہلی فلم کائی پوچے اور اب تک آخری ریلیز ہونے والی فلم ’’چھچھورے‘‘ تھی۔ سوشانت سنگھ نے 10 سے زائد فلموں میں کام کیا جن میں سے 6 سپر ہٹ رہیں۔

سوشانت سنگھ کو کیریئر کے شروع میں ہی ’’سرفراز‘‘ کا کردار ملا جو ان کی شناخت ہے۔ یہاں تک کہ دھونی کا ٹائٹل رول کرنے کے باوجود فینز انھیں سرفراز کے نام سے پکارتے ہیں۔

سوشانت نے انجینئرنگ کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد اپنے خواب کی تکمیل کے لیے فلمی دنیا کا رخ کیا تھا۔

ابتدا میں انھوں نے بیک اپ ڈانسر کے طور پر کام کیا۔ اس کے بعد ‘کس دیس میں ہے میرا دل’ نامی ایک ٹی وی سیریئل میں کام کیا۔ پھر ٹی وی سیئرل ‘پوتر رشتہ’ نے ان کی مقبولیت کو گھرگھر پہنچا دیا۔

سوشانت سنگھ راجپوت کی پیدائش بہارکے پٹنہ شہر میں 21 جنوری 1986 کو ہوئی تھی، تاہم ان کا تعلق بہار کے ہی پورنیہ شہر سے تھا۔ ان کی فلم چندا ماما دور کے حال ہی میں ریلیز ہونے والی تھی لیکن بجٹ کے بحران کی وجہ سے اس کی شوٹنگ روک تھی۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل سوشانت سنگھ راجپوت کی سابق منیجر دشا سالیان نے ممبئی کے ملاڈ کے مالونی علاقہ کی ایک عمارت کی 14 ویں منزل سے کود کر خود کشی کرلی تھی۔ دشا سالیان نے جس فلیٹ سے کود کر خود کشی کی تھی وہ ان کے منگیتر روہن رائے کا تھا جو کہ ایکٹر اور ماڈل ہیں۔