عیدالاضحیٰ کےبعدپنجاب میں کوروناٹیسٹس کےنتائج حوصلہ افزا ہیں،فائل فوٹو
عیدالاضحیٰ کےبعدپنجاب میں کوروناٹیسٹس کےنتائج حوصلہ افزا ہیں،فائل فوٹو

 کراچی میں آج شام سات بجے سے دو ہفتے کیلیے لاک ڈائون

کراچی کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

کمشنر کراچی کے حوالے سے بتایا ہے کہ شہرکے حساس علاقوں میں لاک ڈاؤن پرعمل درآمد آج شام سات بجے سے کیا جائے گا۔

کمشنر کراچی افتخار شالوانی کے مطابق ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے دی جانے والی رپورٹس کی روشنی میں ہاٹ اسپاٹ علاقوں کا تعین کیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن 18 جون سے دو جولائی 2020 تک کے درمیانی عرصے میں لاگو ہو گا۔ لاک ڈاؤن کا نفاذ شہرکی 41 یوسیز کے مختلف ہاٹ اسپاٹس پرہوگا۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ضلع کورنگی اورضلع جنوبی کی پانچ پانچ یوسیز میں لاک ڈاؤن کا اطلاق ہو گا۔

حکومتی نوٹی فکیشن کے مطابق ضلع شرقی کی 17، ضلع غربی کی چھ، ضلع ملیر کی چھ اورضلع وسطی کی دو یونین کونسلوں میں لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاک ڈاؤن والے علاقے میں ہر طرح کے صنعتی یونٹس بند رہیں گے اور کاروباری سرگرمیاں منسوخ رہیں گی۔

حساس قرار دیے جانے والے علاقوں میں کریانہ اسٹورز اور میڈیکل اسٹورز کھلے رہیں گے لیکن ریسٹورنٹس کی ہوم ڈیلیوری اور ٹیک اوے سروسز بھی معطل رہیں گی۔

لاک ڈاؤن والے علاقوں میں رہائش پذیرافراد کے گھر کا ایک فرد شناختی کارڈ دکھا کر ضروری اشیا کی خریداری کرسکے گا۔

جن علاقوں میں لاک ڈاؤن کیا جائے گا ان میں کورنگی ٹائوَن یوسی 2مخدوم بلاول ، قیوم آباد اے اور بی، اللہ والا ٹاوَن، کورنگی ناصرکالونی، پی اے ٹی کالونی ، دارالسلام، لانڈھی ٹائوَن کے یوسی 9 اور36 بی ایریا سے رحمانیہ مسجد گلی تک شامل ہیں۔

لانڈھی ٹائوَن امام بارگاہ ولی عصر ایریا اور پاور ہائوَس ایریا، ملیر ٹائوَن یوسی 1 معین آباد فیز3، گلی ایک، 35/3م اڈل کالونی ، ملیر ٹائوَن جعفر باغ اورنشتر کالونی میں بھی لاک ڈائوَن ہوگا۔

سرکاری نوٹی فکیشن کے مطابق شاہ فیصل ٹائوَن یوسی7 ملت ٹائون، الفلاح سوسائٹی، ملیر ہالٹ، شاہ فیصل ٹائوَن یوسی 9، سی سی اے کالونی، کینٹ بازار اورپرانا اقبال آباد میں بھی لاک ڈائوَن کے فیصلے کا اطلاق ہو گا۔

ضلع جنوبی میں یوسی کراچی کنٹونمنٹ، بزرٹہ لائن، ڈولی کھاتہ، یوسی صدر 8، برنس روڈ، ایم اے جناح روڈ، مین صدراور اردو بازار میں بھی لاک ڈائوَن کیے جانے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے۔

ضلع جنوبی کے یوسی  فیز چھ ، خیابان بدر، خیابان محافظ ، یوسی لیاری کے آگرہ تاج اور بہارکالونی میں بھی لاک ڈائؤن ہو گا۔

ضلع شرقی  کے گلستان ٹائوَن، یوسی 1 محمد علی سوسائٹی، یوسی 2 بہادر آباد، بلاک 14، گلستان ٹائوَن یوسی 4 عیسیٰ نگری، یوسی 6 کے بلاک 13 ، یوسی 13 کے ڈی 2، یوسی 9 کا بلاک 7، یوسی 10 کے بلاک 14 ،15 ،11 اور گلستان جوہرکے بلاک 2 میں لاک ڈائوَن کیا جائے گا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق یوسی 12 سچل گوٹھ اوررابعہ پیٹل، یوسی 13 صفورا، یوسی 14 روفی لیک ڈرائیوان، گلستان جوہر کا بلاک 13، جمشید ٹائوَن یوسی 6  پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 طارق روڈ اور بلاک6، یوسی 8 بلتی محلہ، یوسی10 جمشید ٹائون مارٹن کوارٹرز اور فاطمہ جناح کالونی، یوسی 11 میں جماعت خانہ جہانگیر روڈ پہ بھی لاک ڈاؤن کی وجہ سے بندش ہوگی۔

جمشید ٹاوَن میں جہانگیر روڈ کوارٹرز نمبر2، جہانگیر روڈ نمبر1، ٹین ہٹی ا ور بجلی گراوَنڈ میں بھی لاک ڈاوَن لاک ڈاؤن ہو گا۔ جمشید ٹائون یو سی 12 سولجر بازار اور نمائش ایریا میں بھی لاک ڈاؤن ہو گا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ضلع غربی میں یوسی 5، گلشن معماراورخدا کی بستی فیز2، یوسی 3، نیول کالونی سیکٹر4، یوسی فور سعید آباد بلاک3، یوسی 6 فرنٹیئر کالونی سیکٹر 4اور5، یو سی 6 مالاکنڈ اسپتال،اسماعیلی کوارٹر،ی وسی 6 غازی آباد میں کرسچن کالونی لاک ڈاؤن کی وجہ سے بند رہے گی۔

ضلع ملیر میں یوسی 3 کیٹل کالونی، روڈ نمبر9 اورکمرشل مارکیٹ ایریا کو لاک ڈاوَن کیا جائے گا۔ضلع ملیر گلشن حدید 6، کمرشل مارکیٹ فیز1 اور فیز2 میں لاک ڈاوَن ہو گا جب کہ یوسی 5 جعفر طیار، جناح اسکوائراور کمرشل مارکیٹ میں بھی لاک ڈائوَن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ضلع ملیر کی یوسی 1 مظفرآباد ڈی ایریا میں کمرشل روڈ سے5 بیڈڈ اسپتال تک لاک ڈاوَن ہوگا۔ یوسی ون اولڈ ایریا، جوکب لائن، مجید کالونی سیکٹر1 اور2 کے علاقے بھی لاک ڈائؤن میں شامل ہیں۔

نوٹی فکیشن کے مطاق ضلع ملیرمیں یوسی ون، سیکٹر ایک اور دومیں مکمل لاک ڈائوَن ہوگا جب کہ
ملیر یو سی 3 میں کمرشل مارکیٹ سے داؤد چورنگی اور 89 پٹرول پمپ تک بند رہے گا۔

یوسی 4 میں میں قائد آباد، گوشت گلی، مرغی خانہ اور مین کمرشل مارکیٹ بھی بند رہے گی۔ یوسی 4 کے مجید پنا والا اور موبائل مارکیٹ سمیت تمام موبائل مارکیٹیں بھی لاک ڈائون کی وجہ سے بند رہیں گی۔

ضلع وسطی میں گلبرگ جوہرآباد کی بعض گلیوں میں لاک ڈاوَن ہو گا جبکہ نارتھ کراچی میں باب غازی اپارٹمنٹ سیکٹر11 ای سمیت دیگر گلیوں میں بھی لاک ڈائون کا اطلاق کیا جائے گا۔