تارکین وطن کی بڑی تعداد نے امریکا کے مختلف شہروں میں سڑکوں پرآ کر خوشی کا اظہارکیا۔فائل فوٹو
تارکین وطن کی بڑی تعداد نے امریکا کے مختلف شہروں میں سڑکوں پرآ کر خوشی کا اظہارکیا۔فائل فوٹو

ٹرمپ کی تارکین وطن کے حوالے سے پالیسی کو بڑا جھٹکا

ٹرمپ کی تارکین وطن کے حوالے سے پالیسی کو بڑا جھٹکا,امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کوغیرقانونی تارکین وطن کے ساتھ آئے بچوں سے متعلق پروگرام ڈاکا کو ختم کرنے سے روک دیا، صدر ٹرمپ نے کہا کہ سپریم کورٹ سے خوفناک اور سیاسی نوعیت کے فیصلے آ رہے ہیں، فیصلے کے بعد تارکین وطن کی بڑی تعداد نے امریکا کے مختلف شہروں میں سڑکوں پرآ کر خوشی کا اظہارکیا۔

ٹرمپ کی تارکین وطن کے حوالے سے پالیسی کو بڑا جھٹکا، امریکہ کی سب سے بڑی عدالت نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ غیر قانونی تارکین وطن کے ساتھ امریکا آئے بچوں سے متعلق پروگرام ڈاکا کو ختم نہیں کر سکتی، یہ پروگرام امریکا میں مقیم تارکین وطن کے ساڑھے چھ لاکھ بچوں کو بے دخلی سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے ٹوئٹر پرلکھا کہ سپریم کورٹ سے خوفناک اور سیاسی نوعیت کے فیصلے آ رہے ہیں، انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا آپ یہ تاثر لے رہے ہیں کہ سپریم کورٹ انہیں پسند نہیں کرتی۔

فیصلے کے بعد تارکین وطن کی بڑی تعداد امریکا کے مختلف شہروں میں سڑکوں پرآ گئے اورخوشی کا اظہار کیا۔ فیصلے کو صدر ٹرمپ کی پالیسی کی شکست کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، وہ دو سال سے اس پروگرام کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے تھے، یہ پروگرام 2012 میں صدر براک اوباما نے بنایا تھا۔

عدالت عظمیٰ نے جمعرات کو صدر ٹرمپ کی دستاویزات نہ رکھنے والے ہزاروں تارکینِ وطن کو حاصل تحفظ ختم کرنے کی کوشش کے خلاف فیصلہ سنایا ہے۔

https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1273633632742191106

صدر ٹرمپ نے دو ٹویٹس میں عدالتِ عظمیٰ کے فیصلے کو ملک کے قدامت پرستوں کے خلاف متعصبانہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ خود کو فخریہ طور پر ری پبلکنز کہلوانے لوگوں کے چہرے پر شاٹ گن کا دھماکا ہیں۔

امریکی صدر ساڑھے چھے لاکھ نوجوان تارکین وطن کو حاصل قانونی تحفظ ختم کرنا چاہتے تھے لیکن عدالتِ عظمیٰ نے ان کی اس کوشش کو مسترد کردیا ہے۔عدالت کا ایک ہفتے میں صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کے خلاف یہ دوسرا فیصلہ ہے۔گذشتہ پیر کو ایک حکم کے ذریعے اس نے قراردیا تھا کہ لوگوں کو گَئے یا مخنث ہونے کی بنا پر ملازمت سے نکالنا غیر قانونی ہے۔

عدالت عظمیٰ کے نئے فیصلے کے تحت نوجوان تارکین وطن کو امریکا سے بے دخل نہیں کیا جاسکے گا اور وہ ملک میں کام کرنے کے مجاز ہیں۔