تمام عازمین حج کو عالمی وباسے حفاظت کے لیے ویکسین لازمی کرانا ہوگی۔فائل فوٹو
تمام عازمین حج کو عالمی وباسے حفاظت کے لیے ویکسین لازمی کرانا ہوگی۔فائل فوٹو

حج ہو گا یا نہیں۔21 جون کے بعد بتایا جائے گا۔سعودی وزارتِ صحت

سعودی عرب کے وزیرِ صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ حج کے بارے میں مختلف پہلوؤں پرغور جاری ہے تاہم 21 جون کے بعد صورتحال واضح کردی جائے گی۔

سعودی وزارتِ صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی نے کہا ہے کہ حج کے حوالے سے معاملات پر سنجیدگی سے غورکیا جارہا ہے، فیصلہ عوام الناس کے بہترین مفادات کو مقدم رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

ترجمانِ صحت نے منعقدہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ 21 جون کے بعد کی حکمت عملی کے بارے میں تفصیلی طورپرمطلع کریں گے تاکہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے آئندہ کے مرحلے میں احتیاطی تدابیر اخیتار کی جاسکیں۔

ترجمانِ صحت ڈاکٹر محمد العبدالعالی نے کہا کہ کورونا کے حوالے سے احتیاطی تدابیرکے بارے میں جامع حکمت عملی مرتب کی جارہی ہے جس پر سب کو عمل کرنے کی ضرورت ہے.حج کی ادائیگی کے حوالے سے سوال پر ترجمانِ صحت کا کہنا تھا کہ جیسا کہ ماضی میں مختلف مواقع پر حالات کا جائزہ لینے کے بعد ان کے تمام پہلوؤں پرغورکرکے فیصلہ کیا جاتا رہا اس بار بھی ایسا ہی کیا جائے گا۔