دونوں بچے غذائی قلت کے باعث قحط زدہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے بچوں جیسے ہوگئے تھے۔فوٹو سوشل میڈیا
دونوں بچے غذائی قلت کے باعث قحط زدہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے بچوں جیسے ہوگئے تھے۔فوٹو سوشل میڈیا

سوتیلی ماں نے بچوں پرظلم کے پہاڑ توڑدیے

کراچی جیسے میٹرو پولیٹن شہر میں سوتیلی ماں نے بچوں پرظلم کے پہاڑ توڑدیے،2 معصوم بھائیوں کو5 ماہ سے زنجیروں سے باندھ رکھا تھا۔

کراچی کے علاقے گلبرگ میں بلال نامی شخص نے کچھ عرصہ پہلے اپنی بیوی عنبرکو طلاق دے کراسما نامی خاتون سے دوسری شادی کرلی تھی۔ دوسری بیوی آئی تو اس نے اپنے دونوں سوتیلے بچوں پرظلم کے پہاڑ توڑنا شروع دیے۔

سوتیلی ماں نے گزشتہ 5 ماہ سے گھر میں دونوں بچوں کو زنجیروں سے برہنہ حالت میں باندھ رکھا تھا اورانہیں کھانے کو بھی کچھ نہیں دیا جاتا تھا۔ دونوں بچے غذائی قلت کے باعث قحط زدہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے بچوں جیسے ہوگئے تھے۔

بچوں کے ساتھ ہونے والے ظلم کے بارے میں ایک پڑوسی خاتون کو پتا چلا تو اس نے بچوں کو کھانا کھلانے کی کوشش کی جس کو سوتیلی ماں نے ناکام بنادیا۔ ہمسائی خاتون نے بچوں کے ساتھ ہونے والے ظلم کی ویڈیو ریکارڈ کرلی۔

محلے داروں کو جب اس بارے میں پتا چلا تو انہوں نے زبردستی گھرکا دروازہ کھلوا کربچوں کو بازیاب کرایا اورانہیں کھانا کھلایا۔ دوسری جانب پولیس نے اپنی جان چھڑانے کیلیے بچوں کو ایک بار پھر سوتیلی ماں کے حوالے کردیا۔