وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کے معاملے پر وزیراعظم اوروفاقی وزیر خاموش ہیں۔
سندھ اسمبلی میں اظہارخیال کے دوران وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آرہی کے الیکٹرک کہتی ہے کہ ہمیں گیس اورفرنس آئل نہیں مل رہا جب کہ پی ایس اواورسوئی سدرن کہتے ہیں کہ ہم گیس اورفرنس آئل فراہم کررہے ہیں، یہ تینوں محکمے وفاق کے ہیں لیکن وزیراعظم اوروفاقی وزیر خاموش ہیں، کے الیکٹرک کا کراچی اور سندھ کے دیہی علاقوں کے ساتھ یہ سلوک پہلے سے ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹِی آئی والے کہتے ہیں کہ ہم نے اسمارٹ لاک ڈاوَن کیا جبکہ لاہورتو پورا بند ہے۔ پٹرول سستا کیا لیکن عوام کو دے نہ سکے۔