ڈی جی رینجرز سندھ نے کہاہے کہ اس حملے کی مماثلت چینی قونصلیٹ پر حملے سے ضرور ملتی ہے، بھارتی خفیہ ایجنسی’را‘کی فرسٹیشن آپ کے سامنے ہے، ہماری اینٹلی جنس اورسیکیورٹی ایجنسیوں پر ہمیں فخر ہونا چاہیے، سیکیورٹی فورسز نے 8 منٹ میں کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کو کیفرکردار تک پہنچایا۔
ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسٹا ک ایکسچینج پر حملہ کرنے والے چاروں دہشتگرد مارے گئے ہیں ،دس بج کردو منٹ پر دہشت گرد گاڑی میں آئے اور10 بج کر10 منٹ پرتمام دہشتگردوں کوماردیا، سیکیورٹی فورسزنے 8 منٹ میں کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا۔
ان کا کہناتھا کہ 4 دہشتگردوں نے اندرداخل ہونےکی کوشش کی اوردہشتگردوں نےسیدھی گولیاں چلائیں تاہم پہلی انٹرنس میں 2 دہشتگردوں کوماردیاگیاجس کے باعث دہشتگردعمارت کےاندرداخل نہ ہوسکے۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد عمارت میں داخل ہوکرلوگوں کوقتل اوریرغمال بنانا چاہتے تھے،دہشتگردوں کوپاکستان اسٹاک ایکسچینج کے داخلی راستے پرہی روک لیاگیاتھا، دہشتگرد پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں داخل نہیں ہو سکے، دہشتگردوں سے ا ے کے47،دستی بم،کھانے پینے کاسامان اوربہت ساراسلحہ برآمدہواہے۔
ان کا کہناتھا کہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے کچھ شہری بھی زخمی ہوئے، رینجرزاورپولیس اہلکاروں نے دہشتگردوں کامقابلہ کیا، دہشتگردقتل وغارت اوریرغمال بنانے کے منصوبے کے تحت آئے تھے، دہشتگردوں سے کھانے پینے کی اشیابھی ملی ہیں۔
ان کا مزید کہناتھا کہ دہشتگردپاکستان کی معیشت کونقصان پہنچاناچاہتے تھے، دہشتگرداپنے کسی بھی ہدف میں کامیاب نہ ہوسکے، ڈیڑھ سال سے شہرقائدمیں دہشتگردی کاکوئی واقعہ نہیں ہوا،”را”کی بوکھلاہٹ آپ سب کےسامنے ہے،اسٹاک ایکس چینج میں معمول کے مطابق کام جاری ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ دہشتگردوں کی پشت پناہی پر پڑوسی ملک کی خفیہ ایجنسی را ملوث ہے، ہمیں ادراک ہے کہ ملک دشمن ایجنسیاں کوششیں کر رہی ہیں کہ بچے کچے دہشتگردوں کے پاکستان کے خلاف استعمال کریں مگر ہم واقف ہیں کہ کون کیا کررہا ہے، ان کے خلاف کام شروع کرچکے ہیں اور انہیں نیست و نابود کریں گے۔