ایران نے جنرل سلیمانی کے قتل پرڈونلڈ ٹرمپ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اورامریکی صدرکی حوالگی کیلیے انٹرپول کو بھی درخواست کردی۔
ایرانی پراسیکیوٹرنے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈٹرمپ اور دیگر30 امریکی قتل اور دہشتگردی میں ملوث ہیں،امریکی صدرکی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد ایران کیس کی پیروی جاری رکھے گا تاہم ایرانی پراسیکیوٹرکی جانب سے ٹرمپ کے علاوہ کسی اور شخصیت کا نام واضح نہیں کیا گیاہے ۔انٹرپول کی جانب سے فی الحال ایران کی اس درخواست پرکسی قسم کا ردعمل جاری نہیں کیا گیا۔
ایرانی پراسیکیوٹر” القاسمہر“ کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ ایران نے ٹرمپ اور دیگر کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی بھی درخواست کی ہے ۔
یاد رہے کہ امریکہ نے بغداد میں ایئر پورٹ کے قریب ایک ڈرون حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کر دیا تھا جس کے بعد ایران کی جانب سے بھی شدید رد عمل دیکھنے میں آیا، جنوری میں ایران نے عراق میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا اور بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا دعویٰ کیا تھا۔