کراچی میں بجلی بحران شدت اختیارکرگیا،شہر میں بجلی کا شارٹ فال 500میگاواٹ ہو گیا،صنعتی علاقے بندہونے کے باوجودرہائشی علاقوں میں 8گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔بجلی کی،غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ نے عوام کی چیخیں نکال دیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں بجلی کا بحران شدت اختیارگیا،شدید گرمی میں بجلی کی غیر اعلانیہ طویل شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ،مختلف علاقوں میں شہری کے الیکٹرک کےخلاف سڑکوں پر نکل آئے اور کے الیکٹرک کیخلاف شدید نعرے بازی کی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق بجلی کی طلب کم ہوتے ہی کے الیکٹرک نے پیداوارمیں بھی کمی کردی،شہر میں بجلی کا شارٹ فال 500میگاواٹ ہو گیا، بجلی کی طلب2900میگاواٹ اوررسد2500میگاواٹ ہے،کے الیکٹرک صرف1500میگاواٹ بجلی بنارہاہے جس کی وجہ سے رہائشی علاقوں میں شدید لوڈشیڈنگ جاری ہے۔
سرجانی ٹاوَن،اورنگی ٹاو¿ن اورناظم آبادمیں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے،لیاقت آباد،اولڈصدر، گارڈن،گلبہاراورلانڈھی میں صبح 8بجے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔
دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک نے دعوی کیا ہے کہ شہر میں کہیں بھی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی معمول کے فالٹ کو لوشیڈنگ کا نام دیا جا رہاہے ،ترجمان کے الیکٹرک نے مستثنیٰ علاقوں میں بھی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔