لیبیا کے عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ الوطیہ فوجی ڈے پر ہفتے اوراتوارکی درمیانی شب ہونے والی شدید بمباری کے نتیجے میں ترکی کا ایئر ڈیفنس سسٹم تباہ ہو گیا ہے۔
لیبیا کی نیشنل آرمی کے ذرائع نے بتایا کہ الوطیہ فوجی اڈے پرآپریشن کامیاب رہا اورکارروائی کرنے والے طیارے بحفاظت اپنے ٹھکانے پر واپس آ گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ بمباری کے دوران 9 فضائی حملے کیے گئے جن میں ترکی کے ایک ایئر ڈیفنس سسٹم کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ ڈیفنس سسٹم حال ہی میں اس فوجی اڈے پر قائم کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق الوطیہ فوجی اڈے پرہاک نامی ترک دفاعی نظام اور تین راڈر مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔
خیال رہے کہ نیشنل آرمی کی طرف سے جنگی حکمت عملی کے تحت چند ہفتے پیشتر الوطیہ فوجی اڈے کو خالی کردیا گیا تھا جس کے بعد اسے لیبیا کی ترک نواز حکومت قومی وفاق کی وفادار ملیشیا نے قبضے میں لے لیا ہے۔