کراچی پولیس نے ابراہیم حیدری کے علاقے سے ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر زاہد بنگالی کو گرفتارکرلیا۔
پولیس کے مطابق زاہد بنگالی سیاسی مخالفین اور معصوم لوگوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے اور اس کے قبضے سے ہینڈ گرینیڈ اور ٹی ٹی پستول برآمد ہوا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم کے خلاف قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی کے کئی مقدمات درج ہیں جب کہ ملزم تھانہ ابراہیم حیدری میں درج 7 کیسز میں اشتہاری ہے۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزم ایم کیو ایم لندن رئیس مما گروپ کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا حصہ تھا۔ابتدائی تفتیش میں ملزم نے کئی افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا انکشاف کیا ہے جب کہ ملزم اس سے پہلے بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔