خواتین سے بات چیت کرنے اورانہیں متاثرکرنے کے لیے اکثر مرد کافی محنت کرتے ہیں لیکن حال ہی میں جاپان میں ایک ایسے شہری کو گرفتارکیا گیا ہے جو خواتین سے بات چیت کرنے کی وجہ تلاش کرنے کے لیے ان کی گاڑیوں کے ٹائر پنکچرکرتا تھا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹوکیو میں 32 سالہ جاپانی شخص کو پولیس نے حال ہی میں گرفتار کیا ہے، اس شخص نے ایک خاتون سے بات چیت کرنے کے لیے اس کی غیر موجودگی میں ان کی گاڑی کا ٹائر پنکچر کیا اور جب خاتون نے اپنی گاڑی کا ٹائر دیکھا تو وہ آدمی فوراً ان کی مدد کو پہنچا۔
خاتون کو اچانک احساس ہوا کہ ایک سال قبل بھی ان کے ساتھ بالکل ایسا ہی ہوا تھا اور مدد کے لیے آنے والا شخص بھی وہی تھا۔بعدازاں خاتون نے پولیس کو اطلاع دی اورانہیں بتایا کہ گزشتہ سال بھی ان کے ساتھ بالکل اس ہی طرح کا واقعہ پیش آیا، پولیس نے سی سی ٹی فوٹیج دیکھی تو یہ بات سامنے آئی کہ خاتون کی غیر موجودگی میں ملزم نے ٹائر پنکچر کیااورجب خاتون واپس آئی تو اسی نے انہیں مدد کی پیشکش کی۔
32 سالہ شخص نےفوراً اپنے جرم کا عتراف کیا اور پولیس کو بتایا کہ وہ ایسا خواتین کو جاننے یا ان سے بات کرنے کے لیے کرتا ہے اور وہ ماضی میں ایک ہزار سے زائد خواتین کے ساتھ ایسا کرچکا ہے۔