کورونا وائرس کے دوران بغیرتماشائیوں کے ہونے والے تاریخی ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کی پہلی اننگز ویسٹ انڈین باؤلرزکے نام رہی۔
انگلینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور پہلی اننگز میں 204رنزبنا کو آئوٹ ہوگئی۔ ویسٹ انڈیزکے کپتان جیسن ہولڈرنے کیریئرکی بہترین باؤلنگ کی۔
فاسٹ باؤلرنے 42 رنز کے عوض 6 انگلش بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور شینن گبریئل نے چار وکٹیں حاصل کیں۔
انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس تینتالیس رنز بنا کرٹاپ اسکورر رہے جبکہ دوسرے دن کے اختتام تک ویسٹ انڈیزنے ایک وکٹ کے نقصان پر57 رنز بنا لیے۔
ویسٹ انڈیز کےفاسٹ باؤلر شان گیبرئیل نے بھی کپتان جیسن ہولڈرکاباؤلنگ میں خوب ساتھ نبھایا اورباسٹھ رنز دے کرانگلینڈ کے چاربلے بازوں کوپویلین واپس بھیجا۔ انہوں نے کورونا کے بعد کرکٹ کی واپسی پر پہلی وکٹ حاصل کرنےکا اعزاز بھی حاصل کیا۔
کھیل کے تیسرے روز ویسٹ انڈیز نےایک وکٹ کے نقصان پر81 رنز بنا لیے،کریگ براتھ ویٹ37 اورشائی ہوپ9رنزپربیٹنگ کر رہے ہیں۔