طبی امداد کے لیے بابر قادری کو اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے
طبی امداد کے لیے بابر قادری کو اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے

بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری۔مزید3 کشمری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری،بارہ مولامیں 3 کشمری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع بارہ مولا کے علاقے سو پورمیں بھارتی فورسزنے نام نہاد میں آپریشن میں 3 کشمری نوجوانوں کو شہید کردیا،آخری اطلاعات آنے تک یہ آپریشن جاری تھا،علاقے میں موبائل، انٹرنیٹ سروسز معطل ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق علاقے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہدا کی تعداد پانچ ہوگئی۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں علیحدگی پسند رہنما اشرف صحرائی کو سری نگر میں واقع رہائش گاہ سے گرفتارکرلیا گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پولیس پارٹی نے سینئر علیحدگی پسند رہنما اور تحریک حریت کے چیئرمین اشرف صحرائی کوصبح 5:30 بجے گرفتارکرلیا۔

علیحدگی پسند رہنما کی گرفتاری سری نگر کے باغات برزلہ میں واقع ان کی رہائش گاہ سے ہوئی ہے۔حریت رہنما کو پبلک سیفٹی ایکٹ(پی ایس اے) کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

دنیا بھر میں اورکنٹرول لائن کے دونوں اطراف مقیم کشمیری 13 جولائی 1931ء کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پیر کو یوم شہدا منائیں گے۔

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیری عوام سے مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کی اپیل کی ہے۔ ڈوگرہ مہاراجہ کی فوج نے 13 جولائی 1931ء کو عبدالقدیر کے خلاف عدالتی کارروائی کے دوران سرینگر میں سینٹرل جیل کے باہر 22 کشمیریوں کو شہید کیا تھا۔ عبدالقدیر نے کشمیری عوام کو ڈوگرہ حکومت کے خلاف متحد ہونے کا کہا تھا۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ 13 جولائی 1931ء کو نماز ظہر کے وقت ایک نوجوان نے اذان شروع کی لیکن مہاراجا کے سپاہیوں نے اس کو گولی مارکر شہید کر دیا۔ تاہم اذان کی تکمیل تک بائیس نوجوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کردیا۔