جوبائیڈن کی مقبولیت میں اضافہ پرپریشان ڈونلڈٹرمپ نے صدارتی مہم کے انچارج کو فارغ کردیا۔
خبرایجنسی کے مطابق رائے عامہ کے جائزوں میں جوبائیڈن کی مقبولیت میں اضافہ پرڈونلڈ ٹرمپ پریشانی کاشکار ہیں جس پرامریکی صدر نے اپنی صدارتی مہم کے انچارج ہی فارغ کردیا.
خبرایجنسی کے مطابق صدرٹرمپ کاکہناہے کہ بریڈپارسکل کی جگہ ڈپٹی منیجر بل سٹیپن لیں گے ،پارسکل کو ڈیجیٹل اورڈیٹا سے متعلق کام سونپا گیا تھا لیکن وہ ٹلساریلی کو کامیاب کرانے میں ناکام رہے تھے ،خبرایجنسی کاکہنا ہے کہ امریکی صدرجائزوں کو بے حداہمیت دیتے ہیں۔