آزاد کشمیرکے علاقے چکسواری میں میرج ہال کی عمارت گرگئی۔ 15 افراد کو زخمی حالت میں نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پاک فوج کے جوان امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
ڈپٹی کمشنر میرپورآزاد کشمیرکے مطابق 50 کے قریب افراد شادی ہال میں موجود تھے، اب تک ملبے تلے دبے 15 افرادکو نکال لیا گیا ہے۔
ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق راولپنڈی اورمنگلا سے اربن سرچ اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق میرج ہال کے ملبہ میں پھنسے 15 افراد کو زخمی حالت میں نکال کر طبی امداد کیلئے میرپور ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دیگرافراد کے پھنسے ہونے کے خدشہ کے پیش نظر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔