وزیر صحت سندھ ڈاکٹرعذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ شہر قائد کراچی کے پانچ ٹاؤن اور23 یوسیز میں پولیو کی خصوصی مہم جاری ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما ڈاکٹرعذرا پیچوہو کے مطابق مہم میں 1400 سے زائد پولیو رضا کاروں کی ٹیمں حصہ لے رہی ہیں۔
ڈاکٹرعذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ رضاکاروں کے تحفظ کے لیے پولیس اوررینجرزکی خدمات بھی حاصل کیں گئی ہیں۔
ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کورونا لاک ڈاؤن کے دوران خصوصی پولیو مہم سے متعلق مزید کہنا تھا کہ پولیو کی خصوصی مہم میں حصہ لینے والے رضاکاروں کو ماسک، دستانے اور ہینڈ ٹائزر بھی فراہم کیے گئے ہیں۔