دنیا بھر میں کرونا سے 6 لاکھ 10 ہزار سے زائد اموات اورایک کروڑ 48 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے جبکہ 89 لاکھ 60 ہزار692 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔
امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 39 لاکھ 61 ہزار سے زائد ہوگئی ہے اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 43 ہزار 834 تک پہنچ چکی ہے۔برازیل میں 21 لاکھ 21 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور 80 ہزار251 اموات ہوئی ہیں۔
بھارت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 54 ہزارسے زائد ہے اور 28 ہزار 99 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
روس میں کورونا سے 7 لاکھ 77 ہزار 486 افراد متاثر ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 427 ہو گئی ہے۔جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد پانچ ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ 3 لاکھ 73 ہزار 628 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔
پیرو میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 13 ہزار 384 ہو گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 57 ہزار سے زائد ہے۔میکسیکو میں تین لاکھ 49 ہزار 396 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے اور39 ہزار485 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کورونا وائرس سے چلی میں تین لاکھ 33 ہزارسے زائد افراد متاثر ہیں اور 8 ہزار 633 جاں بحق ہوچکے ہیں۔اسپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار 422 ہوگئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد تین لاکھ 11 ہزار سے زائد ہے۔
برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 45 ہزار 312 ہو گئی ہے جبکہ 2 لاکھ 95 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ایران میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 76 ہزار 202 ہوگئی ہے اور14 ہزار405 متاثر ہیں۔
سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 2 ہزار523 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 53 ہزار349 تک جا پہنچی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 66 ہزار 496 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وبا سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 5 ہزار639 تک جا پہنچی۔