پہلے بھی معافی دی، ایک بار پھر دعوت دیتے ہیں کہ آئیں اور قوم و ملک کی خدمت کریں۔فائل فوٹو
پہلے بھی معافی دی، ایک بار پھر دعوت دیتے ہیں کہ آئیں اور قوم و ملک کی خدمت کریں۔فائل فوٹو

طالبان افغان حکومت سے مذاکرات کیلیے تیار ہو گئے

افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے طالبان نے کہا ہے کہ ” اگر افغان حکومت طالبان قیدیوں کو رہا کردے تو اس سے مذاکرات کے لیے تیارہیں۔”

غیر ملکی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق افغان طالبان نے کہا ہے کہ وہ عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے بعد افغان حکومت سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن شرط یہ ہے کہ  قیدیوں کے تبادلے کا عمل مکمل ہوجائے۔

ٹویٹر پر بیان دیتے ہوئے ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین نے کہا کہ "افغان حکومت سےمذاکرات کیلئؕے تیارہیں انہوں نے کہا کہ قیدیوں کےتبادلےکاعمل مکمل ہوجائےتومذاکرت کریں گے،افغان حکومت ہماری فہرست کےمطابق تمام افرادکوچھوڑےہم بھی تمام قیدی رہاکردیں گے۔ انہوں نے کہا طالبان پہلےبھی اپنےپاس موجود تمام قیدیوں کو چھوڑنے کو تیارتھے۔

یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب افغانستان میں بڑھتے تشدد کے باعث کابل اور طالبان کو مذاکرات کے لیے راضی کرنے سے متعلق امریکا کی کوششوں کو خطرہ ہے جو افغانستان میں 19 برس سے جاری جنگ کے خاتمے کی کوشش کررہے ہیں۔