پاکستان نے چین کی وہان لیب کے پاکستان میں خفیہ آپریشن کی خبروں کو من گھڑت اورحقائق کے برعکس قراردیتے ہوئے مسترد کردیا۔
ترجمان دفترخارجہ نے چینی وہان لیب کے پاکستان میں خفیہ آپریشن کی خبروں پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی بائیو سیفٹی لیول تھری لیبارٹری میں کچھ خفیہ نہیں، پاکستان اس لیب سے متعلق متعلقہ فریقین سے معلومات کا تبادلہ کرتا رہا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان میں موجود لیب تشخیض اور حفاظتی نظام میں بہتری کے لیے کام کرتی ہے، پاکستانی لیب صحت کو درپیش خطرات، سروئلینس اور بیماری کے پھیلائو کا سدباب کرتی ہے، پاکستان بی ٹی ڈبلیو کنوینشن کے قواعد پر مکمل طورپرعمل پیرا ہے۔