75ہزار 266ایکٹو کیسز ہیں جن میں سے چار ہزار 201کی حالت نازک ہے ۔فائل فوٹو
75ہزار 266ایکٹو کیسز ہیں جن میں سے چار ہزار 201کی حالت نازک ہے ۔فائل فوٹو

ملک بھر میں 1226 کیسز،35 اموات

ملک بھر میں کورونا  کے کیسزکی تعداد میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 1226 کیسز سامنے آئےاور35 اموات ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار254 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں مزید 1226 کیسز سامنے آئے جس کے بعد مجموعی متا ثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 73 ہزار113 ہو گئی ہے جبکہ مزید 35 افراد جان کی بازی ہارگئے ہیں اوراموات 5 ہزار822 ہوگئی ہیں۔
دو لاکھ 37 ہزار 434 افراد کورونا سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں تاہم 1267 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔
کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز سندھ میں سامنے آ چکے ہیں جہاں تعداد ایک لاکھ 17 ہزار598 ہو گئی ہے جبکہ پنجاب میں 91 ہزار901،اسلام آباد میں 14 ہزار841، خیبر پختونخوا میں 32 ہزار220، بلوچستان میں 11 ہزار578،آزاد کشمیر میں 2023 اور گلگت بلتستان میں متاثرہ افراد کی تعداد 1952 ہو گئی ہے ۔
کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات سندھ میں ہوئی ہیں جہاں تعداد پنجاب سے بڑھتے ہوئے 2135 ہو گئی ہے جبکہ پنجاب میں 2116، کے پی کے میں 1176، اسلام آباد میں 163، گلگت بلتستان میں 47، بلوچستان میں 136اورآزاد کشمیر میں 49 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔