پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال روز بروز بہتر ہوتی جارہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3592 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد کورونا وائرس کو شکست دینے والے افراد کی تعداد دو لاکھ 41 ہزار 26 ہو گئی ہے جبکہ فعال کیسز27 ہزار421 رہ گئے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 22 ہزار 56 ٹیسٹ کیے گئے جن میں مزید 1176 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جو کہ گزشتہ دونوں سامنے آنے والے کیسز کے مقابلے میں واضح کم ہوئی ہے ، ملک میں مجموعی طور پر متاثرہونے والے افراد کی تعداد دو لاکھ 68 ہزار 170 ہو گئی ہے جبکہ مزید 20 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات 5 ہزار842 ہو گئی ہے،1229 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔
کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز اب تک سندھ میں سامنے آ چکے ہیں جہاں تعداد ایک لاکھ 18 ہزار 311 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس کے بعد پنجاب میں 92 ہزار 73، بلوچستان میں 11 ہزار601 ،اسلام آباد میں 14 ہزار 884، کے پی کے میں 33 ہزار397 ،آزاد کشمیر میں 2034 اور گلگت بلتستان میں 1989 افراد متاثر ہوئے ہیں ۔
کورونا وائرس کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد تعداد 5 ہزار 842 ہو گئیں ہیں ۔ سب سے زیادہ اموات سندھ میں ہوئی ہیں جہاں تعداد 2151، پنجاب میں 2116 ، کے پی کے 1178، اسلام آباد میں 164 ، گلگت بلتستان میں 48، بلوچستان میں 136، آزاد کشمیر میں 49 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔
کورونا وائرس سے اب تک 2 لاکھ 41 ہزار 26 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جن میں سب سے زیادہ افراد کا تعلق سندھ سے ہے جہاں اب تک ایک لاکھ 7 ہزار 403 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ پنجاب میں 81 ہزار260 ، کے پی کے میں 27 ہزار119، اسلام آباد میں 12 ہزار 253، گلگت بلتستان میں 1566، بلوچستان میں 9 ہزار 976اورآزاد کشمیر میں 1449 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔