چین نے اپنے صوبے سیچوان کے شہر شینگڈو میں امریکی قونصل خانہ بند کراکے امریکیوں کو بیدخل کرکے کنٹرول سنبھال لیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چين اورامریکا کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور چین نے امریکا کی جانب سے ہیوسٹن میں واقع چینی سفارت خانے کو بند کرنے کے جواب میں اپنے صوبے سیچوان کے شہر شینگڈو ميں واقع امريکی قونصل خانہ بند کرا دیا۔
In video: The US Consulate General at #Chengdu lowered the #US national flag at 6:18 am on Monday morning. (Video: CCTV) pic.twitter.com/9MtGIgb1Wo
— People's Daily, China (@PDChina) July 27, 2020
چین نے امریکی سفارتکاروں کو قونصل خانہ خالی کرنے کے لیے 72 گھنٹے کی مہلت دی تھی جس کے بعد قونصل خانہ خالی کردیا گیا اورعمارت پر سے امریکی پرچم بھی اتارلیا گیا بعد ازاں چینی حکام شینگڈو کے امریکی قونصل خانے میں داخل ہوئے اورعمارت کا کنٹرول سنبھال لیا۔