میری کینڈین شہریت کو لے کر بہت سی باتیں کی گئیں۔فائل فوٹو
میری کینڈین شہریت کو لے کر بہت سی باتیں کی گئیں۔فائل فوٹو

وزیراعظم کی خاتون معاون خصوصی نے استعفیٰ دیدیا

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی تانیہ ایدروس نے دہری شہریت کے معاملے پرعہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی تانیہ ایدروس نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میری دہری شہریت پر سوالات اٹھائے گئے،عوامی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے میں نے وزیراعظم عمران خان کو استعفیٰ پیش کردیا۔
 انہوں نے استعفے میں لکھا کہ میں پیدائشی کینڈین شہری ہوں، دہری شہریت کی وجہ سے مجھ پر تنقید ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن پراثر اندازہو رہی تھی ، اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ ملک کی خدمت کرتی رہوں گی ۔
انہوں نے کہا کہ میری کینڈین شہریت کو لے کر بہت سی باتیں کی گئیں، پاکستان کو جب بھی میری ضرورت ہو گی میں حاضر ہوں گی ،میں پاکستان میں خدمت کے جذبے سے آئی تھی۔
واضع رہے کہ عہدہ سنھبالنے سے قبل انہوں نے بتایا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین سے اہم رابطے ہوئے، حکومت نے ڈیجیٹلائزیشن کے انقلابی منصوبے سے آگاہ کیا، منصوبے کے تحت 5 اہم مرحلوں پر کام تیز کیا جائے گا، عوام کی انٹرنیٹ تک رسائی اور روابط کو فروغ دیا جائے گا۔