خورشید شاہ پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کاالزام ہے۔فائل فوٹو
نیب وکیل نے خورشید شاہ کی بیگمات کو استثنیٰ دینے کی مخالفت کی۔فائل فوٹو

خورشید شاہ یہ عید بھی جیل میں ہی گزاریں گے

پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت اگلے سیشن تک ملتوی کردی گئی ،پیپلزپارٹی کے رہنما عید جیل میں ہی گزاریں گے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں آمدن سے زائد اثاثے بنانے کاالزام میں پیپلزپارٹی کے رہنما خورشیدشاہ اوربیٹے فرخ شاہ کی ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوئی،فرخ شاہ کے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
درخواست میں موقف پیش کیاگیا کہ فاروق ایچ نائیک اسلام آباد میں مصروف ہیں پیش نہیں ہو سکتے ،عدالت نے سینئر وکیل فاروق ایچ نائیک کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی۔
عدالت نے خورشیدشاہ کی درخواست ضمانت کی سماعت اگلے سیشن تک ملتوی کردی،پیپلزپارٹی کے رہنما خورشیدشاہ عید جیل میں ہی گزاریں گے۔